ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹک ضمنی الیکشن: بیلاری لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کو جھٹکا، 14 سال بعد کانگریس کی جیت

کرناٹک ضمنی الیکشن: بیلاری لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کو جھٹکا، 14 سال بعد کانگریس کی جیت

Tue, 06 Nov 2018 12:10:47  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور 6نومبر(ایس او نیوز) کرناٹک میں تین لوک سبھا سیٹوں اور دو اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی منگل کو جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات میں 5 میں سے 4  سیٹوں پر کانگریس۔ جے ڈی ایس اتحاد کے امیدوار آگے چل رہے ہیں وہیں، ایک سیٹ پر بی جے پی آگے ہے۔

رام نگر اسمبلی سیٹ پر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی اہلیہ انیتا کمار سوامی نے جیت درج کی ہے۔ وہیں، جام کھنڈی اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار آنند نیاما گوڑا نے جیت حاصل کی ہے۔ حالانکہ، الیکشن کمیشن نے فی الحال اس کی سرکاری تصدیق نہیں کی ہے۔

بیلاری پارلیمانی حلقہ میں کانگریس کے وی ایس اگرپا ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار جے شانتا کو ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی ہے۔ ایسے میں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے بیلاری کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔بیلاری میں ووٹوں کی گنتی کے مرکز کے باہر کانگریس کے کارکنان نے جشن منانا شروع کر دیا ہے


Share: